ابراہیم حیدری میں جھینگے پکڑنے کے لئے جو جال بنایا جاتا ہے وہ جاپان سے لیکر دبئی تک مشہور ہے مگر بابا یوسف اب بھی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ ” کئ دن تک فاقہ رہتا ہے ” – ابراہیم حیدری کراچی کی ایک بندرگاہ ہے جہاں پر پورے پاکستان کو 45 فیصد مچھلی فراہم کی جاتی ہے – ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ لوگوں کا کاروبار ابراہیم حیدری سے جڑا ہے -افسوس دنیا بڑی ہوتی گئی مگر یوسف بابا جیسے لوگ چھوٹے ہوتے گئے- کبھی کبھی کچھ موضوعات پر الفاظ ختم ہو جاتے ہیں – دیکھئے تصویر میں پر امید آنکھیں
“صاحب درد کو میں روزانہ نوالہ نہ کھلاو تو خود رو پڑتا ہے ” اس جملے نے مجھے پاگل کر دیا
میرا نام ماہر کمال ہے اور میں ہوں سفر نامہ -
انکلش والا سفر بھی کیا اور اردو والا بھی اور اسطرح میں بن گیا جگاڑی - میرا مقصد قدرت کے چھپے ہوئے انمول تحفوں کو دیکھنا ہے - شعبے کے اعتبار سے میں فلم اور ڈرامے کا لکھاری ہوں اور اسکے ساتھ اداکاری اور ہدایتکاری کے فن کو بھی جانتا ہوں - فلم میں ماسٹر کرنے کے بعد میں نے شوبز کو جوائن کیا - میرا تعلق بہاولپور سے ہے اور آج کل کراچی میں پایا جاتا ہوں
تعارف ہو گیا اب آپکو لے چلو گا اپنی دنیا میں جہاں ہو گی زندگی اور سفر کی بات ۔ اپ سب اپنا خیال رکھیں -
دعاوں کا طلبگار
جگاڑی
View all posts by میں ہوں سفر نامہ